11 نومبر، 2018، 5:49 PM
News ID: 3655789
T T
0 Persons
ایرانی طلبا نے فلکیات کے عالمی اولمپیاڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

تہران، 11نومبر،ارنا- ایرانی طلبا نے چین میں منعقدہ فلکیات کے بارہویں بین الاقوامی اولمپیاڈ مقابلوں میں 5 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایران کے ٹیلنٹ اور نوجوان سائنسدانوں کے نیشنل سینٹر کے سربراہ 'فاطمہ مہاجرانی' نے کہا کہ ایران کے 9 طالب علموں 'ہدی پور غلامی'، 'امیر علی اختراعی'، 'امیر پویا معینی'، 'نوید اکبری'، 'علیرضا محمدیان'، 'علی یونسی کیان باختری'، 'محمد صدرا حیدری' اور 'محمد شجاعیان' نے دو ٹیموں کے ساتھ، چین میں منعقد ہونے والے فلکیات کے بارہویں بین لاقوامی اولمپیاڈ مقابلوں میں حصہ لیا تھا.
ڈاکٹر' مہدی خاکیان قومی'، ڈاکٹر 'حسین حقی'، 'محمد ہادی ستودہ' اور 'امیر حسین امیری' ایران کی اولمپیاڈ ٹیموں کی قیادت کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی پہلی ٹیم نے 5 طلائی تغموں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور دوسری ٹیم نے بھی ایک طلائی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کر لیے۔


**274*9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@